ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک سوشل میڈیا اسٹار کبریٰ کی مبینہ طور پر پل سے چھلانگ،جانبر نا ہو سکیں

ترک سوشل میڈیا اسٹار کبریٰ کی مبینہ طور پر پل سے چھلانگ،جانبر نا ہو سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترکی کے علاقے گیبزے میں واقع عثمان غازی پل پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں معروف ترک سوشل میڈیا اسٹار کبریٰ کارااصلان کا پل سے گرنے کے بعد انتقال کارااصلان جان کی بازی ہار گئیں۔

 رپورٹس کے مطابق 21 سالہ کبریٰ نے 26 مارچ 2026 کو مبینہ طور پر پل سے چھلانگ لگا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق کبریٰ کو دن کے وقت پل کی حفاظتی ریلنگ پر چڑھتے دیکھا گیا۔ موقع پر موجود افراد اور ڈرائیورز نے فوری طور پر اپنی گاڑیاں روک کر انہیں بچانے کی کوشش کی، اور کئی منٹ تک کبریٰ کو منع کرنے اور سمجھانے کی کوششیں کی گئیں۔ تاہم وہ اپنے فیصلے پر قائم رہیں اور پل سے نیچے پانی میں چھلانگ لگا دی۔

فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کبریٰ کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

کبریٰ کارااصلان اپنی لائف اسٹائل اور روزمرہ زندگی سے متعلق مواد کے ذریعے سوشل میڈیا پر خاصی مقبول تھیں، اور ان کے ہزاروں فالورز تھے۔ ان کی اچانک موت نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ سوشل میڈیا کمیونٹی کو بھی صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، اور صارفین نے ان کے لیے تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔