ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت کو ایک بار پھر پَر لگ گئے

سونے کی قیمت کو ایک بار پھر پَر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 95 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 750 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی مقرر کر دی گئی ہے، اور دس گرام چاندی 9500 روپے میں دستیاب ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔