رانااظہر:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں آج ہفتہ کے روز دو دلچسپ میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں پشاور زلمی اور راولپنڈی ز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کا ٹاس 2 بجے ہوگا اور کھیل ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ پشاور زلمی کی قیادت معروف بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ راولپنڈی کی قیادت محمد رضوان کے پاس ہوگی۔
دوسرا میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
پی ایس ایل کی تیاریوں کے دوران حیدر آباد کنگز مین نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس کرئے گی۔ ٹیم کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آج بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
اب تک لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے اپنا پہلا میچ جیت کر پی ایس ایل سیزن 11 میں شاندار آغاز کیا ہے، جس کے بعد آج کے میچز پر شائقین کی نظریں مرکوز ہیں۔