زین مدنی: لالی وڈ کے نامور نغمہ نگار الطاف باجوہ انتقال کر گئے ، جس سے شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھے جبکہ گزشتہ کچھ وقت سے ان کی طبیعت ناساز چل رہی تھی۔
ان کی نمازِ جنازہ آج ان کی رہائشگاہ واقع اقبال ٹاؤن، بدر بلاک میں شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ الطاف باجوہ نے اپنے کیریئر کے دوران سینکڑوں سپرہٹ پنجابی گانے تخلیق کیے اور موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔
ان کے لکھے ہوئے گیت نہ صرف مقبول ہوئے بلکہ آج بھی موسیقی کے شائقین میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔
ان کے انتقال سے لالی وڈ ایک باصلاحیت نغمہ نگار سے محروم ہو گیا ہے، جبکہ مداحوں اور فنکار برادری کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔