ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت مادھو لال حسین کا 438واں عرس، تین روزہ تقریبات شروع

حضرت مادھو لال حسین کا 438واں عرس، تین روزہ تقریبات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عرفان ملک:لاہور میں حضرت مادھو لال حسینؒ کا 438 واں عرس شروع ہو گیا ہے، جس کے موقع پر تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ میلہ چراغاں کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او  بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ عرس اور میلہ چراغاں کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور عقیدت مندوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ میلہ چراغاں کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور سکیورٹی معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق چیکنگ اور سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور بیرئیرز کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ چراغاں اور لنگر کی تقسیم کے اوقات میں سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں گے تاکہ عرس اور میلہ چراغاں کی تقریبات پرامن طریقے سے مکمل ہو سکیں۔