سٹی42: آج رات موسم کی صورتحال کے مطابقملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع ہے آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : مٹھی 37 ، چھور میں 36 اور سبی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے ساتھ دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔ جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کی توقع ہے ،صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے