ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی افطاری، پاکستانی سفیر کی خصوصی پذیرائی

City42, White House Aftar Party, President Donald Trump,
کیپشن: وائٹ ہاؤس مین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افطاری کے دوران صدر ٹرمپ پاکستانی سفیر کے ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں خصوصی افطارڈنر دیا جس میں مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکہ کی مسلم کمیونٹی کی بعض اہم شخصیات نے شرکت کی۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی وائٹ ہاؤس کی افطاری میں  شریک ہوئے۔

صد ڈونلڈر ٹرمپ نے افطاری میں آنے والے مسلم زعما اور سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم میں مسلم کمیونٹی کے مثبت  کردار کی تعریف کی اور ان کی جانب سے اپنی  توثیق کو اہم قراردیا۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کئی ملکوں کے سفارت کاروں کا وائٹ ہاؤس کے اس افطار ڈنر میں شرکت پر خاص طور پر شکریہ ادا کیا،  انہوں نے پاکستانی سفیر کی موجودگی پر بھی  اظہار تشکر کیا۔ 

افطاری کے بعد صدر ٹرمپ نے کئی مہمان شخصیات بشمول سفیروں سے مختصر ملاقات اور  بات چیت بھی کی۔