محمد اشفاق: سیالکوٹ،یونیورسٹی طالبات کی وین کو روکنے اور ہراساں کرنے کامقدمہ تھانہ صدر میں درج، مرکزی ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا جبکہ 4 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 3 موٹر سائیکلوں پرسوار 5 افراد نے وین کو روکا، گاڑی میں توڑ پھوڑ اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کے مطابق مرکزی ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا جبکہ 4 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ 3 موٹر سائیکلوں پر 5 افراد نے وین کو روکنے کی کوشش کی، گاڑی کو توڑ پھوڑ اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
گاڑی روک کر ہراساں اور پریشان کیا، گرفتار ملزم کاکہنا تھا کہ ڈرائیور سے کٹ کرانے پر جھگڑا ہوا،ہراساں نہیں کیا۔