ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

 سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے،آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔