ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونیاں: دوران اعتکاف بچے سے بد فعلی کی کوشش کا شرمناک واقعہ

چونیاں: دوران اعتکاف بچے سے بد فعلی کی کوشش کا شرمناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اختر ضیاء: چونیاں میں شرمناک واقعہ پیش، دوران اعتکاف بچے سے بد فعلی کی کوشش، محلہ کمہاراں مسجد بلال اعتکاف میں بیٹھے پندرہ سالہ بچے کے ساتھ افسوس ناک واقع پیش آیا۔

واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ اعتکاف میں بیٹھے بچے عثمان کے ساتھ مسجد کے خادم غلام رسول نے بد فعلی کرنے کی کوشش کی، پولیس حکام کو اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مدعی مقدمہ غلام حیدر کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ نمبری 695/25 درج کیا، ملزم غلام رسول تھانہ سٹی چونیاں کی حوالات میں بند  ہے، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ماہ مقدس میں انتہائی غیر اخلاقی عمل پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔