ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک، بیرسٹر گوہر کا دو ٹوک بیان آگیا

پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک، بیرسٹر گوہر کا دو ٹوک بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں، پارٹی میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف بیرسٹر گوہر علی کی تقریریں کیوں سنتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے لیے بڑی خبر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے  میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب، کے پی، قومی اسمبلی پر پی ٹی آئی سے متعلق فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد باتیں ہیں، پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی خوشگوار ملاقات، قہقہے بھی لگائے

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک  بن رہا ہے، پارٹی میں ہر ورکر اور عہدے دار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے، اظہار رائے کو پارٹی کے اختلاف کےطور پر نہیں سمجھا جا سکتا، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے جس میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔