شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کتنے ٹریفک حادثات ہوئے؟

Road accidents,during 24 hour,Lahore,City42
کیپشن: Rescue 1122,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 274 ٹریفک حادثات ، 280 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات رپورٹ ہوئے۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 280 افراد زخمی ہوئے۔ 105 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 175 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیورز، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔