ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے کہ چیف جسٹس کے اختیارات کم نہیں کر رہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا ’’24 نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے اختیارات کم نہیں کر رہے بلکہ چیف جسٹس کے ہمراہ 2 سینئر ججز کی کمیٹی تجویز کی گئی ہے جو کہ ازخود نوٹس لینے ، بینچز کی تشکیل اور مقدمات کی تفویض کے حوالے سے فیصلے کرئے گی ۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اس بل میں اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے ،جو بارز کا پرانا مطالبہ تھاجبکہ نظر ثانی کے ساتھ ساتھ جلد سماعت کیلیے درخواستوں کے فیصلے بارے میں بھی تجاویز ہیں بل میں۔