ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے ہیلی پیڈ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

 وزیراعظم کے ہیلی پیڈ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعظم کےہیلی کاپٹر کیلئے ہیلی پیڈ کی اپ گریڈیشن کامعاملہ،،کابینہ کمیٹی نے 8کروڑ 70 لاکھ روپے کی منظوری دیدی.

پنجاب حکومت نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کیلئے ہیلی پیڈ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے, کابینہ کمیٹی نے وزیراعظم کے ہیلی پیڈ کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 8 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں,کابینہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں یہ فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی، جس کے بعد مذکورہ گرانٹ ڈپٹی کمشنر لاہور کے اکاونٹ میں منتقل کر دی گئی ۔

اس ہیلی پیڈ پر رات کے اوقات میں ہیلی کاپٹر کے اترنے کی سہولت نہیں تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رات کے اوقات میں ہیلی پیڈ کوقابل استعمال بنانے کیلئے 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا تھا۔ جو جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اب ہیلی پیڈ کو اپ گریڈ کرکے رات کے اوقات میں بھی ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ کے قابل بنایا جائے گا۔