ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان سے ہار کا ذمے دار میں ہوں، محمد حارث کا اہم بیان

افغانستان سے ہار کا ذمے دار میں ہوں، محمد حارث کا اہم بیان
کیپشن: Muhammad Haris
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کا ذمے دار خود کو قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد حارث نے کہا کہ میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ اس سب کا ذمے دار میں ہوں کیوں کہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا، جس کا مجھے افسوس ہے۔

محمد حارث کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے ہم سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھا کھیلیں گے۔نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان کے تین میچز میں صرف 22 رنز بنائے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی تھی۔تین میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز افغانستان کے نام رہے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر