(مانیٹرنگ ڈیسک) روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 283.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے .
واضح رہےکہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283.58 روپے پر بند ہوا تھا ۔