افسوسناک واقعہ؛ گلبرگ میں شہری ٹرین کی زد میں آگیا

Old man died under train in gulberg
کیپشن: man died under train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) گلبرگ کے علاقے میں معمر شخص ریل گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔
  پولیس کے مطابق واقعہ گلبرک کے علاقہ حسنین آباد ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں ریلوے لائن پار کرتے ہوئے 72 سالہ حیدر علی ریل گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی گلی نمبر 2 حسنین آباد کا رہائشی تھا، جس کا ذہنی توازن خراب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer