شارٹ فلم کیٹیگری،آسکر جیت کرپہلے مسلمان نے تاریخ رقم کردی

 شارٹ فلم کیٹیگری،آسکر جیت کرپہلے مسلمان نے تاریخ رقم کردی
کیپشن: Short Film First Muslim Oskar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فلمی دنیا کے سب سےبڑے ایوارڈ، آسکر ایوارڈز کی 94ویں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔ دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے  ستاروں نے تقریب میں شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے آسکر میں تاریخ رقم کردی، رض احمد لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹیگری میں آسکر جیتنے والے پہلے مسلمان بن گئے۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے شاٹ لائیو ایکشن فلم “دی لانگ گڈ بائی” کا پہلا آسکر جیت لیا۔ گزشتہ سال بھی رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین اداکاری پر نامزد کیا گیا تھا۔

پچھلے سال بہترین اداکار کی نامزدگی کے بعد یہ رض احمد کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ ہے۔39 سالہ اداکار رض احمد جن کا پورا نام رضوان احمد ہے، ان کا تعلق ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاندان سے ہے جو لندن میں پیدا ہوئے۔

انہیں اپنی لمیٹڈ سیریز ’دی نائٹ آف‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ایمی ایوارڈ کے میلے میں رضوان احمد کو بہترین اداکار کا ایوارڈ کرائم ڈرامہ سیریز ’دا نائٹ آف‘ میں غیر معمولی اداکاری پرملا تھا۔انہوں نے اس ڈرامے میں پاکستانی طالب علم کا کردار ادا کیا تھا۔