نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

نوجوان نے خودکشی کرلی
کیپشن: Suicide
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:غربت عفریت،زندگی بوجھ بن گئی، مسائل کاانبار، گھریلوحالات اورنامکمل خواہشات، ' خودکشی '' کا زہر نوعمروں میں بھی پھیل گیا  شاہدرہ میں حالات سے دلبرداشتہ 26 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔

خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان نے  صوبائی دارالحکومت لاہور میں  خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے، ہرروزکوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کررہا ہے، خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھی اکثریت شامل ہے۔

 شاہدرہ کے علاقے صادق پارک میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں 26 سالہ نصیر احمد نے خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق نصیر نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی۔ نصیر ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا، حالات سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے، زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں،انسان کے ذہن میں خود کشی کرنے کا خیال صرف چند لمحوں کیلئے آتا ہے،اگر ان چند لمحوں پر قابو پا لیا جائے تو خود کشی کے رجحان سے بچا جا سکتا ہے جبکہ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ قرآن میں خود کشی کو حرام قرار دیا گیا ہے،خود کشی کے رجحان میں اضافے کا سبب دین سے دوری ہے۔