خوراک نہ ملنے سے پرندے مرنے لگے

خوراک نہ ملنے سے پرندے مرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں پرندوں کی خوراک نہ ملنے کے باعث گھروں میں موجود سینکڑوں پرندے مرنا شروع ہوگئے۔
انجمن تاجران برڈ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے نوٹفیکیشن کے مطابق برڈ شاپ مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پرندوں کیلئے خوراک اور دانے کا حصول غیریقینی ہے ۔ پرندوں کیلئے خاص خوراک مارکیٹ میں نہ ملنے کی وجہ سے گھروں پر موجود سینکڑوں پرندے مر رہے ہیں۔

انجمن تاجران برڈ ایسوسی ایشن کے صدر محمد سرفراز خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مختلف علاقوں میں موجود پرندوں کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ سینکڑوں پرندوں کو خوراک کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوسکے بصورت دیگر پرندوں کے بیمار ہو کر مرجانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

صدر قائداعظم پریس کلب چوہدری عرفان کا کہنا ہے کہ حکومت عام اشیاء خوردونوش کی دوکانوں کی طرح پرندوں کی دوکانوں کو بھی روزانہ کچھ وقت کیلئے کھولنے کی اجازت دینے سے پرندوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer