ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں کورونا کنٹرول آرڈینینس 2020 نافذ

صوبہ بھر میں کورونا کنٹرول آرڈینینس 2020 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)وبائی امراض سے بچاؤ اور کورونا کنٹرول آرڈینینس 2020 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کورونا کنٹرول آرڈینینس 2020 صوبہ بھر میں نافذ ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے وبائی امراض سے بچاو آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کردیا, آرڈینینس کے تحت پنجاب کے تمام نجی و سرکاری میڈیکل سٹاف کو ذمہ داریاں مختص کی جا سکیں گی، آرڈینینس کے تحت وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے نجی و سرکاری میڈیکل سہولیات کا کنٹرول انتظامیہ کے پاس رہے گا.
ڈپٹی کمشنرزبوقت ضرورت کسی بھی شخص کے حوالے سے احکامات جاری کر سکیں گے، پولیس ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر پولیس کسی بھی جگہ میں داخل ہو سکے گی، ُپولیس ڈپٹی کمشنر کے احکامات پرعمل کرانے کے لئے ضرورت کے مطابق فورس کا استعمال بھی کر سکے گی.

آرڈینینس کے تحت ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی ، کسی شخص کے کسی بھی جگہ داخلے ، اخراج اور رکنے کا کنٹرول انتظامیہ کے ہاتھ میں ہو گا,وبا کے حوالے سے مشتبہ شخص کو 48 گھنٹوں تک مخصوص جگہ پرسکریننگ کے لئے رکھا جاسکے گا,تشخیص کے بعد رپورٹ منفی یا مثبت آنے کی صورت میں مشتبہ شخص کو گھر یاقرنطنیہ بھیجا جائے گا.
سکریننگ کرنے والے میڈیکل سٹا ف کو خصوصی احتیاط کر نے کے پابند ہوں گے، آرڈینینس کے تحت احکامات کی خلاف ورزی پر پہلی مرتبہ 2 ماہ قید اور 50 ہزار تک جرمانہ ہو گا،دوسری مرتبہ خلاف ورزی کی صورت میں کسی شخص کو 6 ماہ تک قید اور 1 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer