ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد ہسپتال پہنچ گئے  

لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد ہسپتال پہنچ گئے  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد ہسپتال پہنچ گئے . 

پولیس کے مطابق ستوکتلہ میں کرنٹ لگنے سے 16 سالہ زبیر عارف جھلس گیا۔ اہل خانہ کے مطابق چارپائی چھت پر چڑھاتے ہوئے بجلی کی مین تار سے چھو گئی، متاثرہ نوجوان طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل، حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ گوجرانوالہ سے آنے والی خاتون نے جوہر ٹاؤن میں زہریلا کیمیکل پی لیا۔ 30 سالہ فائقہ دوست سے ملنے آئی، جھگڑا ہونے پر اقدام خودکشی کر لیا۔ متاثرہ خاتون طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل، مزید تحقیقات جاری ہے۔ 

پولیس کے مطابق تحصیل پتوکی ضلع قصور میں اقدام خودکشی کرنے والا نوجوان لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پھول نگر کے رہائشی 23 سالہ شہباز نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھائیں۔ متاثرہ نوجوان میڈیکل ایمرجنسی جناح ہسپتال میں زیر علاج، حالت تسلی بخش ہے۔ متعلقہ تھانہ صدر پھول نگر کو واقعہ کی اطلاع کر دی گئی۔