سٹی 42 : گرمی سے تنگ منچلوں کی بڑی تعداد نہر میں ڈوبکیاں لگانے پہنچ گئی ۔
نوجوان و فیملیز گرمی سے چھٹکارہ حاصل کرنے نہر میں نہانے پہنچ گئے ۔ بچوں کا بھی نہر میں رش، ہر شخص موج مستی میں مصروف دکھائی دیا ۔ پانی اچھالتے،ڈوبکیاں لگاتے شہر لطف اندوز ہونے لگے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کا احساس یہاں آکر ختم ہوجاتا ہے، چھٹی کے دن کی موج مستی سے دل باغ باغ ہوگیا ہے ۔ تمام لوگ آئیں اور نہر میں نہانے کے مزے اٹھائیں ۔