ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سیزن سے قبل طویل تربیتی کیمپ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے: امام الحق

انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سیزن سے قبل طویل تربیتی کیمپ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے: امام الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ نیشنل اور اکیڈمی کوچز کا مل کر کام کرنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آتا ہے۔

 لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے زیر اہتمام جاری ریڈ بال کیمپ میں کھلاڑیوں نے این سی اے اور ریڈ بال کوچز کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ کی۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ پر ہونے والے نیٹ سیشنز میں بیٹرز نے اپنی تکنیک کو بہتر بنانے پر توجہ دی، جبکہ باولرز نے لائن، لینتھ اور ردھم میں بہتری کے لیے کوچز کی رہنمائی میں پریکٹس کی۔

 اس موقع پر امام الحق نے کہا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سیزن سے قبل طویل تربیتی کیمپ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔ ان کے مطابق کیمپ میں فٹنس، بنیادی مہارتوں اور تکنیک پر بھرپور انداز میں کام کیا جا رہا ہے، جس سے کھلاڑیوں کو نمایاں فائدہ پہنچ رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد اس نوعیت کا کیمپ منعقد کیا گیا ہے، جو ریڈ بال کرکٹ کی بہتر تیاریوں کے لیے اہم ثابت ہوگا۔ امام الحق کا کہنا تھا کہ نیشنل اور اکیڈمی کوچز کا باہمی تعاون وقت کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑیوں کی ہمہ جہت انداز میں تربیت ممکن بنائی جا سکے۔