ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسپائرڈ شناختی کارڈ پر سمز بند ہونے کا امکان، پی ٹی اے کی وارننگ

ایکسپائرڈ شناختی کارڈ پر سمز بند ہونے کا امکان، پی ٹی اے کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر مؤثر، منسوخ یا ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ موبائل سمز کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم شروع کر دی ہے اور صارفین کو اپنی دستاویزات بروقت اپ ڈیٹ کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ایسے موبائل نمبرز جو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے غیر فعال، منسوخ شدہ یا مدت ختم ہونے والے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز سے منسلک ہیں، انہیں ریگولیٹری قواعد کے تحت معطل یا بلاک کیا جا سکتا ہے۔

ادارے نے موبائل صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے پہلے اس کی تجدید کرائیں تاکہ موبائل سروس میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

پی ٹی اے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ شناختی کارڈ کی تجدید کے بعد صارفین اپنی معلومات متعلقہ موبائل کمپنی کے ریکارڈ میں بھی فوری طور پر اپ ڈیٹ کروائیں تاکہ رجسٹریشن کی تفصیلات درست رہیں۔

ادارے کے مطابق صرف وہی سمز فعال رہیں گی جو درست اور قابلِ تصدیق شناختی دستاویزات پر رجسٹرڈ ہوں گی، جبکہ بروقت تجدید نہ کرانے والے صارفین کو موبائل سروس بند ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔