رائو دلشاد: مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے سینئر صحافی افتخار احمد کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ذیشان ملک نے افتخار احمد اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی تعزیتی پیغام پہنچایا اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب اور متعلقہ شخصیات سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہیں۔