ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہو سکا،  روٹی 20 روپے تک فروخت

سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہو سکا،  روٹی 20 روپے تک فروخت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ضلعی انتظامیہ روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرانے میں تاحال کامیاب نہ ہو سکی، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں روٹی مقررہ قیمت سے زائد نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق ایک روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر ہے، تاہم متعدد علاقوں میں نانبائی 20 روپے تک فی روٹی وصول کر رہے ہیں، جس سے شہریوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔

دوسری جانب نانبائی ایسوسی ایشن نے 14 روپے میں روٹی فروخت کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایل پی جی اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔

نان روٹی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ 14 روپے فی روٹی وصول کر کے اخراجات پورے نہیں کیے جا سکتے، اس لیے موجودہ نرخ پر عملدرآمد کاروباری لحاظ سے ناقابلِ عمل ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو سرکاری نرخ نامے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے یا موجودہ پیداواری لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کے تعین سے متعلق واضح اور قابلِ عمل پالیسی مرتب کی جائے۔