ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الکریم ہاؤسنگ سکیم : گھر کے کچن میں آگ، ریسکیو کارروائیاں جاری

الکریم ہاؤسنگ سکیم : گھر کے کچن میں آگ، ریسکیو کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:الکریم ہاؤسنگ سکیم میں ایک رہائشی گھر کے کچن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث گھر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور آگ کو دیگر حصوں تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے باعث گھر کے کچن کو نقصان پہنچا، جبکہ واقعے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے صورتحال کو قابو میں لانے اور مزید نقصان سے بچاؤ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔