فاران یامین:مولانا شوکت علی روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کار سوار زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔