ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا، جہاں اُن کو سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ 

پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں گیریژن کے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ آرمی چیف نے سکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے  بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرأت کو سراہا۔

 فیلڈ مارشل عاصم منیرنے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے،دہشت گردوں، سہولت کاروں اور مددگاروں کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،دہشتگردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بے گناہ پاکستانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کی داخلی سلامتی کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ 

  آرمی چیف نے خیبرپختونخوا پولیس سمیت سول اداروں کی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مضبوطی کے لیے آرمی کی مکمل معاونت کا اعادہ کیا۔