سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 212 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 239 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 82 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 157 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔