ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو نے ہماری کوئی مدد نہیں کی: سوات سانحہ میں زندہ بچنےوالےشہری کی گواہی

Swat tragedy, City42, دریائے سوات، سوات سانحہ
کیپشن: دریا مین کم بلند ٹیلے پر اٹھارہ لوگ مدد کے لئے پکارتے رہے، ریسکیو اہلکار کئی گھنٹے بعد آئے تو ان کے پاس مدد کرنے کا سامان نہیں تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں زندہ بچ جانے والے مردان کے روح الامین نے کہا ہے کہ ریسکیو والے موقع پر پہنچے لیکن ہماری کوئی مدد نہیں کی۔

دریائے سوات میں پانی کا ریلا آنے سے 17 سیاح کئی گھنٹے تک دریا کے وسط مین ایک کم اونچے ٹیلے پر پھنسے رہے ، مدد نہ پہنچی اور ٹیلا مسلسل بڑھتے پانی میں ڈوب گیا تو 18 افراد پانی میں بہہ گئے تھے، ان میں سے 4 افراد کو مقامی شہریوں نے بچالیا تھا اور 11 لاشیں  نکالی جاچکی ہیں۔

 مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

دریائے سوات کے واقعے میں زندہ بچ جانے والے روح الامین  نے بتایا کہ ہم دریا کے کنارےکھڑے تھےکہ سیلابی ریلے نےگھیر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو والے موقع پر پہنچے لیکن ہماری کوئی مدد نہیں کی، 6 لوگ بچ گئے،باقی پانی میں بہہ گئے۔

خیال رہے کہ مردان کے روح الامین کی بیٹی اور کزن کی لاش نکال لی گئی ہے، ان کا بیٹا اب تک لاپتہ ہے۔