ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج بند 

سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج بند 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری :سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج بند ،  پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی نے تمام سرکاری ہسپتالوں کو اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے.

سرکاری ہسپتال صحت کارڈ پر زیر التوا کلیم 30 جون تک جمع کروائیں.

 جاری کردہ مراسلہ  کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کو 30 جون کے بعد صحت کارڈ کے زیر التوا کلیم نہیں ملیں گے،سرکاری ہسپتالوں میں صرف وزیر اعلی کے سپیشل انیشیٹوز پر علاج رہے گا ،سرکاری ہسپتالوں کو صحت کارڈ پر علاج بند ہونے سے شدید مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،سرکاری ہسپتالوں میں بیشتر سپیشلٹیز کے مریض صحت کارڈ پر علاج سے مستفید ہورہے تھے۔

  ترجمان ذرائع  کے مطابق   پنجاب حکومت کی ہدایت پر صحت کارڈ پر سرکاری ہسپتالوں میں علاج بند ہو گیا،سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر 100 فیصد علاج مفت ہورہا تھا،پرائیویٹ ہسپتالوں میں پچاس فیصد بل خود ادا کرنے پر ہی صحت کارڈ پر علاج ہوگا۔

آئندہ مالی سال میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی مد میں فنڈز بھی کم کر دیئے گئے۔