ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند نہ کرنے پر غور

 پنجاب حکومت کا یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند نہ کرنے پر غور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت کا یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند نہ کرنے پر غور، ہوم سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھ کر موبائل فون سروس جام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں یوم عاشور کے موقع پر صوبے میں موبائل فون سروس جام نہ کرنے کا ارادہ ہے، تاہم معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے سروس کی معطلی کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کیساتھ بھی موبائل فون جام نہ کرنے پر بات ہوئی ہے، جبکہ نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer