ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد ندیم کی رینکنگ متاثر، نیرج چوپڑا عالمی نمبر 1 بن گئے

ارشد ندیم کی رینکنگ متاثر، نیرج چوپڑا عالمی نمبر 1 بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: اتھلیٹس کے رینکنگ ٹورنامنٹ میں عدم شرکت کے باعث پاکستان کے جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کی عالمی درجہ بندی متاثر ہوئی , نئی عالمی رینکنگ میں بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں.

گریناڈا کے اینڈرسن پیٹر 1431 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپرآگئے،جرمنی کے جولین ویبر 1407 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے،پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے۔

 کوچ سلمان اقبال بٹ  کا کہنا ہے کہ عالمی رینکنگ ایونٹس میں شرکت اور پوائنٹس کی بنیادپر بنائی جاتی ہے، رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ان کے پوائنٹس کم ہوئے، تاہم رواں سال کے اختتام تک ان کی پوزیشن بہتر ہونے کا امکان ہے۔

کوچ کا  مزید کہنا ہے کہ رواں سال ارشد ندیم نے صرف ایک ایونٹ میں حصہ لیا، لیکن آئندہ چھ ماہ میں وہ تین بڑے مقابلوں میں شرکت کریں گے جن میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ بھی شامل ہے۔ ان ایونٹس کی بنیاد پر ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری کی امید ہے۔