وقاص احمد: لاہور میں اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کر کےسگے دادا کو قتل کرنیوالا پوتا اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کی،ملزم کو بڑوں نے منع کیا جو گھر سے پسٹل لے آیا اور فائرنگ کر دی،ملزم گلمان کی فائرنگ سے 85 سالہ دادا ریاض زخمی ہسپتال منتقل کیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
ملزم سے واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کر کےانویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاگیا ۔