بھارتی پنجابی فلم کیری آن جٹا 3عید الاضحی پر سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پنجاب فلم سنسر بورڈ نے بالآخر بھارتی پنجابی فلم کیری آن جٹا 3 کو پاس کر ہی دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فلم کو ان کٹ فل بورڈ نے پاس کردیا۔ فلم کل عید الاضحی کے روز سے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں گپی گریوال،  سونم باجوہ ،بنوں ڈھلوں سمیت پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی نے بھی کام کیا ہے۔  

مزاح سے بھرپور فلم کل عید کے روز سے دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔

دوسری جانب لالی وڈ انڈسٹری کی 6 اور امپورٹ پالیسی کی 2 فلمیں عید الاضحی کے روز سے سینماؤں میں ریلیز کی جائیں گی۔ لالی وڈ فلم بے بی لیشئز ،  مداری ،  وی آئی پی ، تیری میری کہانیاں ، آر پاراور اللہ یار سینماؤں میں عید کے موقع پر پیش کی جائیں گی۔ جبکہ امپورٹ پالیسی کی پنجاںی فلم کیری ان جٹا اور ہالی وڈ مووی انڈیانا جونز بھی دکھائی جائے گی۔  

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ عید الاضحی پر آٹھ نئی فلمیں سینماوں کی رونقیں بڑھائیں گی۔