عمران خان کا سائفر الزام، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا جواب آگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بنائے گئے سائفر بیانیہ پر یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا جواب آ گیا۔ 

  تفصیلات کے مطابق یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سائفر بیانیہ کی ایک دفعہ پھر  سختی سے نفی کر دی ہے،  ایک پریس کانفرنس میں امریکی ترجمان سے صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے کچھ عرصہ قبل وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیا، اس انٹرویو میں صحافی نے سائفر کی موجودگی سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف پوچھا،بعد ازاں  چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر سے متعلق بیانیہ پر عالمی میڈیا میں بحث جاری رہی،عمران خان نے سائفر کو حقیقت قرار دیتے ہوئے ریاست کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونالڈ لو کا حوالہ دیا، اب یہ ریاستی محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دورانِ انٹرویو لیے گئے نوٹس کا انکشاف کرے،  کیا آپ ان دستاویزات کو ظاہر کریں گے"؟

 یہ بھی پڑھیں :آئی ایم ایف کی سخت شرائط، وفاق نے بوجھ پنجاب پر ڈال دیا

 امریکی ترجمان میتھیو ملر نے صحافی کے ادھورے سوال پر ہی جواب دیا کہ ’’ہم اس پر پہلے بھی بات کر چکے ہیں، ہمارا یہ موقف ہے کہ یہ دعوے اور الزام درست نہیں 

ہیں”امریکی ترجمان میتھیو ملر نے واضح الفاظ میں بتایا کہ"یہ سب دعوے بے بنیاد ہیں"۔