ڈاکٹر یاسمین راشد کے الزامات پرالیکشن کمشنر پنجاب کا اہم بیان آگیا

ڈاکٹر یاسمین راشد کے الزامات پرالیکشن کمشنر پنجاب کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Yasmeen Rashid And Election Commission
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں غیر جانب دارانہ طریقے سے انجام دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اور یہ اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے، ان فرائض میں کسی طور بھی غفلت نہیں برتی جاتی۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ انھوں نے اداروں اور انتخابی امیدواران کو ضابطہ اخلاق سے متعلق سختی سے ہدایات دی ہیں، ضمنی انتخاب والے حلقوں کے ووٹرز کے کوائف 8300 پر یکم جولائی کے بعد اپ ڈیٹ ہوں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخابی فہرستوں میں رد و بدل کے الزامات کی بھی تردید کر دی، انھوں نے کہا الیکشن شیڈول آنے کے بعد انتخابی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پی پی 167 لاہور فائرنگ واقعے میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کیا، واقعے کا الیکشن کمیشن نے بھی نوٹس لیا ہے، جس پر اگلی سماعت 7 جولائی کو ہوگی، اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انھوں نے کہا الیکشن کمیشن ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے لیے پر عزم ہے۔