مٹن کڑاہی پیش نہ کرنےپردلہے نے دوسری لڑکی سےشادی کرلی

 مٹن کڑاہی پیش نہ کرنےپردلہے نے دوسری لڑکی سےشادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں دلہن کےگھر والوں کی طرف سےباراتیوں کو کھانے میں مٹن کڑاہی پیش نہ کرنےپردلہابارات واپس لےگیا اور دوسری خاتون سے شادی کرلی۔

  تفصیلات کےمطابق ضلع جے پور میں شادی کی تقریب میں تب  ہنگامہ کھڑا ہواجب باراتیوں کو  وعد ےکےمطابق کھانے میں مٹن کڑاہی پیش نہیں کی گئی۔ 27 سالہ دلہا رماکانت پترا اس پر نا صرف ناراض ہوگیا بلکہ شادی سے ہی انکار کردیا۔ دلہن والوں نے دلہا اور اس کے گھر والوں کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن دلہا مسلسل جھگڑا کرتا رہا اور بارات واپس لے گیا۔ باراتی اپنے ایک عزیز کے گھر ٹھہرے اور راستے میں پڑنے والے ایک گاؤں کی لڑکی سے دلہا کی شادی کروا کر واپس اپنے گاؤں لوٹے تاکہ بارات خالی واپس آنے کا طعنہ نہ ملے۔

دلہن والوں نےاس معاملے پر پولیس سے رجوع کرلیا ،تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا دوسری شادی کر چکا ہے اور اب صلح صفائی کی بھی گنجائش نہیں بنتی۔ بھارت میں حالیہ چند دنوں میں عجیب و غریب وجوہات کی بنا پر بارات واپس لے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔