ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رات کو دیر سے سونے والے ہوجائیں خبردار!اہم انکشافات

رات کو دیر سے سونے والے ہوجائیں خبردار!اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسان اپنی سرگرمیاں اس وقت صحیح طریقے سے سرانجام دے سکے گا جب وہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست ہوگا،جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی جو لوگ رات کو دیر سے سوتے ہیں وہ ذہنی صلاحتیوں اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں،اور اپنے روزمرہ کاموں میں بھی سستی اورکاہلی کامظاہرہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسان کی لمبی زندگی کا راز اس بات میں پوشیدہ ہے کہ اپنے کام مقررہ ٹائم میں کرے اور یہ تب ہی ممکن ہوگا جب وہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست ہوگا،اس کے علاوہ ورزش ایک ایسی سرگرمی ہے جو کہ انسان کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے جبکہ رات کو وقت پر سونا بھی صحت کے لئے مفید ہے، اس کے برعکس جو لوگ رات دیر تک جاگتے رہتے ہیں ان کو ماہرین نے جدید تحقیق کرتے خبردار کیا کہ  دیر سے سونے کے نقصانات توقع سے کہیں زیادہ بڑھ کرہیں۔

اطلاعات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ رات کو دیر سے سونا ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہے،اس تحقیق میں ماہرین نے رات کو دیرسے سونے اور صبح جلدی اٹھنے کے درمیان تعلق کی وضاحت کی ہے،تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ بچے میں رات کو دیر سے سونے اور صبح جلدی اٹھنے کی عادت ماں سے منتقل ہوتی ہے۔

شائع ہونے والی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انسان کی نیند سے تعلق رکھنے والے 340 جینز دریافت ہوئے ہیں جس میں سے محققین نے صرف 2 جینز کا 8 لاکھ سے زائد افراد پر تجربہ کیا اس تجربے کا مقصد انسانی جسم میں پائے جانے والے حیاتیاتی سرکل اور ڈپریشن کا جائزہ لینا تھا۔

تحقیق کے نتائج میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ جو افراد صبح جلدی اٹھتے ہیں ان میں دیر سے اٹھنے والوں کے مقابلے میں شدید ڈپریشن کا خطرہ 23 فیصد کم پایا جاتاہے۔
 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer