ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے پنجاب کی شامت

Federal govt pressure on Punjab
کیپشن: PM Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: آئی ایم ایف کی شرائط پر وفاقی حکومت نے خسارہ پورے کرنے کیلئے پنجاب پر مزید اضافی بوجھ ڈال دیا۔ پنجاب حکومت آئندہ نئے مالی سال میں آئی ایم ایف کی شرائط پر 295 ارب روپے کا فنڈ وفاق کو دے گی جس سے پنجاب کے ترقیاتی فنڈز میں رکاوٹ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں اپنے مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر صوبوں سے "ای پی ایس " کے حجم میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر مالیاتی خسارہ پورا کرنے کیلئے پنجاب حکومت آئندہ نئے مالی سال میں 295 ارب روپے کا اپنا حصہ وفاق کو دے گا۔ یہ فنڈ عموماً پنجاب حکومت اپنے ترقیاتی بجٹ سے نکال کر وفاقی حکومت کو پیش کرتی ہے تاکہ آئی ایم ایف کی شرائط کی پاسداری ہوسکے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال میں پنجاب کے ذمہ "ارننگ پر شئیر" کے بدلے 295 ارب روپے کا فنڈ دینے کی زمہ داری عائد کی جارہی ہے جو پنجاب اپنے بجٹ سے نکال کر وفاق کو دے گا تاکہ مالیاتی خسارے سے بچا جاسکے۔ رواں سال پنجاب حکومت نے 125 ارب روپے کا فنڈ وفاقی حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ طے کیے گئے معاہدے کے مطابق ادا کیے تھے۔