بچے کی بکرے کیساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل، دیکھنے والوں کی عقل دنگ 

boy playing with Goat
کیپشن: boy playing with Goat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آپ نے انسانوں کو تو کرکٹ ،ہاکی،سکواش،بیڈمنٹن اور فٹبال سمیت بہت سے دیگر کھیل کھیلتے یقینا دیکھا ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی کسی بکرے کو فٹبال کھیلتے دیکھا ہے وہ بھی اتنی مہارت سے کہ دیکھنے والے کی عقل دنگ رہ جائے ۔سوشل میڈیا پر ایسی بہت سی ویڈیوز   وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن یہ انوکھی نوعیت کی ویڈیو یقینا داد دینے پر مجبور کرتی ہے۔
 جی ہاں، خیبرپختونخوا کے علاقے میں بچے کی بکرے کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی بکرا جس مہارت سے بچے کو بال پاس کرتا ہے دیکھ کر داد دینے کو دل کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ بال کو بکرے کی جانب اچھالتا ہے اور بکرا دو ٹانگوں پر کھڑا ہو کر اپنے سر سے بال کو ہٹ کرتا ہے جو بچہ پکڑنے کی کوشش کرتا ہے اور ایک یا دو بار نہیں بلکہ ہر مرتبہ بچے کی جانب سے پھینکی بال کو بکرا بڑی سرعت اور پورے اعتماد کے ساتھ اس عمل کو دہراتا ہے۔ 


اس ویڈیو کو سینکڑوں لوگ لائکس اور ری ٹوئٹ کر چکے ہیں اور اپنی پسندیدگی کااظہار کر رہے ہیں ،ایک صارف فریدہ بخاری کاکہناہے کہ میں فیصلہ نہیں کر سکی کہ کون زیادہ خوبصورت ہے۔