ریلوے ٹریفک پولیس اہلکار کی رشوت لینے پر شامت

 ریلوے ٹریفک پولیس اہلکار کی رشوت لینے پر شامت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعید احمد سعید) سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر ایکشن، ریلوے ٹریفک پولیس کی جانب سے رشوت لینے کی ویڈیو کی خبر چلنے پر ریلوے پولیس حکام کا ایکشن، ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کر کے محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں کا جیبیں گرم کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ریلوے سٹیشن کے باہر پولیس اہلکاروں کی سرعام رشوت وصولی کی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو پر نشر ہوتے ہی ریلوے پولیس حکام بھی حرکت میں آ گئے۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کر کے محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ رشوت لینے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سٹی فورٹی ٹونے آج صبح ایک خبر بریک کی تھی، ویڈیو میں ریلوے ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل سوارکو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پیسے لے کرچھوڑ دیتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer