سٹی 42: محکمہ موسمیات نے حبس اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
منگل (رات) موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔
بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور حبس رہے گا۔ تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ Prob:40% ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے تا ہم چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔بعد ازدوپہر لاہور، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، قصور ، سیالکوٹ، نارووال، چکوال ،اٹک، جہلم، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،سرگودھا، فیصل آباد، مری، گلیات ، راولپنڈی اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔ جبکہ کر اچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔ کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر ) : کشمیر: مظفرآباد سٹی 68، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 29، پٹن 02، کالام 01، پنجاب: لاہور ایئرپورٹ 15، گجرات 06، قصور 01، گلگت بلتستان: اسکردو 05، بابوسر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 46، سبی، نوکنڈی، دادو 45، تربت، بھکر میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App