ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ؛ واسا کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

5 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ؛ واسا کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: 29جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے  تمام واساز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ۔ 
 سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا تمام ایم ڈیز ضلعی انتظامیہ سے مؤثر رابطہ اور بروقت رپورٹنگ یقینی بنائیں،تمام ڈسپوزل سٹیشنز، مشینری اور آلات کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت ہے ۔بارشوں کے دوران فیلڈ عملہ ہر وقت متحرک رہے۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور دیگر تعمیراتی مقامات پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔ کھلے گڑھوں اور تعمیراتی مقامات پر حفاظتی باڑ اور وارننگ سائنز نصب کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ واساز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئےمکمل تیاری اور فوری رسپانس یقینی بنانے کاحکم دیا ۔