ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اہم ذمہ داری مل گئی ؛’لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ‘‘ کے سربراہ مقرر

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اہم ذمہ داری مل گئی ؛’لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ‘‘ کے سربراہ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف ’’لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ‘‘ کے سربراہ مقرر ہوگئے ۔ 

 گورنر پنجاب نے بطور ایم این اے ’’لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ‘‘ کا سربراہ مقرر کردیا ۔  سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی ایکٹ 2012 کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے منظوری دی ۔گورنر پنجاب نے فوری طور پر "لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ" تشکیل دینے کی منظوری دی۔

 بورڈ کے چیئرمین محمد نواز شریف (ایم این اے/این اے-130) ہوں گے۔