سٹی42l;ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے، جس پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی، جس کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں میں کیا گیا۔
نیپرا کی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ سامنے آنے پر بجلی کے نئے نرخوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔