ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی نے پیرا اور پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

پی پی ایس سی نے پیرا اور پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پیرا اورمحکمہ ماحولیات میں بھرتی کا معاملہ،،پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے دو مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ضلع بہاولنگر میں سارجنٹ ڈرائیور کی 14 اسامیوں کے لیے 10 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرارپائے جبکہ 4 اسامیاں موزوں امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہ گئیں،ضلع میانوالی میں سارجنٹ ڈرائیور کی 10 اسامیوں کے لیے10 امیدوار جبکہ ضلع بہاولنگر میں سارجنٹ ڈرائیورکی 14 اسامیوں کے لیے 14 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قراردیئے گئے ہیں، محکمہ ماحولیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرواٹراینڈواٹر گراؤنڈ کی1 اسامی کے لیے1 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرارپایا ہے۔ اسی ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیچرل ریسورسز کی 1اسامی کے لیے1 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قراردیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer