سٹی42: لاہور میں آج رات تھنڈر سٹارم آنے کا امکان ہے، کل صبح بھی ایک تھندر سٹارم آنے کا امکان ہے۔
آج پیر کے روز لاہور میں دن کا آغاز تیز دھوپ سے ہوا تھا، دوپہر تک سورج آگ برساتا رہا، شہر میں ٹمپریچر 34 ڈگری سینٹی گرید تک پہنچا لیکن 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوتا رہا۔
دوپہر کو آسمان پر بادل آئے اور شہر میں کچھ جگہوں پر تھوڑی دیر کے لئے بارش ہو گئی۔ بعض علاقوں میں صرف چند بوندیں بارش پڑی، کچھ علاقوں میں تھوڑی سے کچھ زیادہ بارش ہو گئی۔ سول سیکرٹریٹ، چوبرجی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوئی جبکہ جیل روڈ سمیت متعدد علاقوں میں رم جھم کچھ دیر رہی۔
معمولی بارش کے بعد دھوپ ایک بار پھر چمکنے لگی لیکن ماحول میں موجود حدت ختم ہو چکی تھی۔
آج رات دیر گئے اور کل منگل کی سبح شہر کے کچھ علاقوں میں تھنڈر سٹارم آنے کا امکان ہے جس سے کچھ بارش ہو گی۔
آج رات اور کل منگل کے روز بارش سے لاہور شہر میں اربن فلڈ آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔